ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام میں بی جے پی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کانگریس نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت

آسام میں بی جے پی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کانگریس نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت

Wed, 31 Mar 2021 11:51:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 31؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کے ایک وفد نے آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر آسام اسمبلی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔

کمیشن سے کانگریس کے وفد کی ملاقات کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما راجیو شکلا نے یہاں الیکشن کمیشن کے باہر موجود صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد بی جے پی کی جیت کے بارے میں کچھ اخبارات میں خبریں شائع ہوئی تھیں۔

انہوں نے ان اشتہاروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کمیشن سے واضح ہدایات مل رہی ہیں کہ وہ کسی پارٹی کی فتح یا شکست سے متعلق کوئی مواد شائع نہیں کریں گے تو پھر ان اخبارات میں اس طرح کے اشتہارات کیوں شائع کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے انہیں بتایا کہ اس سلسلے میں ایک رپورٹ طلب کی گئی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ رپورٹ ملنے کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ وفد نے کمیشن سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اخبارات اور نیوز چینلز کو واضح ہدایات دے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ کسی بھی طرح سے کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کی خبریں شائع اور نشر نہ کریں۔ انہوں نے کمیشن سے آسام کے وزیر اعلی کے ساتھ ساتھ ریاستی بی جے پی صدر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: